Breaking

LightBlog

Sunday, 9 July 2017

71 گیندوں پر 214 رنز، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گی

IPL

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بلے باز شفیق اللہ شفق نے ایک ٹورنامنٹ پیراگون ننگرہار چیمپیئن ٹرافی میں ڈبل سنچری سکور کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا، وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ شفق نے ختیز اکیڈمی کے لیے کھیلتے ہوئے کابلسٹار کلب کے خلاف صرف 71 گیندوں پر 214 رنز بنا ڈالے، ان 214 سکور میں 21 چھکے اور 16 چوکے شامل ہیں، شفیق اللہ شفق کی اس شاندار اننگز کی بدولت ختیز کرکٹ کلب کی ٹیم نے کابل سٹار کی ٹیم کو بیس اوورز میں 351 رنز کا بڑا ہدف دیا،
مخالف ٹیم 107 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

No comments:

Post a Comment

Adbox