کے لوگ اس معاملے پر جذباتی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ایک بہت بڑی تعداد مجھے جھوٹا سمجھتی ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ میری کتاب ہے اور میری کہانی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس پوری سلسلے کو میری نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کریں اور ملک کے رہنماؤں سے ان کے بدلتے ہوئی بیانات کے بارے میں سوالات کریں۔'اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس نے کہا کہ کتاب میں جن جن لوگوں کا انھوں نے نام لکھا ہے وہ اب منظر عام پر آ کر انھیں جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ 'مجھے بڑا دکھ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھوٹا قرار دینے کے لیے، اور میرا نام بدنام کرنے کے لیے اس حد تک جا سکتے ہیں۔'ریمنڈ ڈیوس نے کہا کہ پاکستان میں یہ بڑا آسان ہے کہ اگر کسی معاملے میں خود سے الزام ہٹانا ہو تو انڈیا پر تہمت لگا دو اور اس سے عام عوام طیش میں آجاتی ہے اور جس کی غلطی ہوتی ہے اس سے کوئی سوال نہیں ہوتا۔انٹرویو میں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ریمنڈ ڈیوس نے کہا ہے انھیں ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہے کہ جن دو افراد کو انھوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا وہ دونوں کون تھے۔'پاکستان کے میڈیا میں خبر چل رہی تھی کہ وہ دونوں پاکستان کے خفیہ ادارے کے بھیجے ہوئے کارندے تھے۔عدالت میں جمع کی گئی دستاویزات کے مطابق ان دونوں کو چوری کے الزامات میں 67 بار حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ خبریں تھیں کہ لشکر طیبہ نے بلیک واٹر کے اہلکاروں کو قتل یا اغوا کرنے کے لیے انعام رکھا ہوا تھا اور ہو سکتا ہے کہ ان دونوں نے اس انعام کے لالچ میں مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔'ریمنڈ ڈیوس نے کہا کہ امریکہ واپس جانے کے بعد ان سے حکومتی اداروں نے اس واقعے کے بارے میں تفتیش بھی کی تھی۔
I am Rolly Fit was in search of this post its awesome! THanks
ReplyDeleteMy Gig Offers You! Social Bookmarking and Social Sharing of
your website link on 40 social book marking websites
which leads to Rank and generate Web Traffic for
your blog , E store and for your website.
Manual Social Media Marketing In 40 Websites
in just $5 is very good deal and make your blog rankked in search engine.